0
Saturday 18 Feb 2012 19:05

سانحہ پاراچنار، علامہ ساجد نقوی کا احتجاجی مظاہرین پر فائرنگ کے واقعات پر شدید ردعمل کا اظہار

سانحہ پاراچنار، علامہ ساجد نقوی کا احتجاجی مظاہرین پر فائرنگ کے واقعات پر شدید ردعمل کا اظہار
اسلام ٹائمز۔ اپنے ایک اخباری بیان میں علامہ سید ساجد علی نقوی نے سانحہ پاراچنار کے 37 شہداء کے سوگواروں کے پرامن اور اصولی احتجاج کے دوران سینکڑوں احتجاجی مظاہرین پر مقامی انتظامیہ کے تشدد اور فائرنگ کے واقعات پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اس سانحہ اور اس کے بعد احتجاجی مظاہرین پر ظلم و تشدد کی اعلٰی سطحی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ اور آئے روز قتل و غارتگری سے متاثرہ مظلوم اور معصوم عوام کی جانب سے پرامن انداز میں صدائے احتجاج بلند کرنے کے آئینی، قانونی اور شہری حقوق کو سلب کرنے والے اگر ملک کی داخلی سلامتی اور وحدت کے دشمن شرپسندوں،  قاتلوں، دہشتگردوں اور ٹارگٹ کلرز اور ان کے سرپرستوں کو بے نقاب کرنے اور کیفر کردار تک پہنچانے میں اگر اپنے فرائض منصبی دیانت دارانہ انداز میں سرانجام دیں اور اس فتنے کی بیخ کنی کیلئے ٹھوس اور سنجیدہ انداز میں اپنی توانائیاں صرف کریں تو ملک کو امن و سکون کا گہوارہ بنایا جا سکتا ہے۔ 

مگر صورتحال ہمیشہ اس کے برعکس ہی رہی ہے یہی وجہ ہے کہ اب تک ہزاروں معصوم اور بے گناہ انسان اس خونی کھیل کی نذر ہو چکے ہیں اور سینکڑوں خاندان اپنے پیاروں سے محروم ہو کر غم و الم کی تصویر بنے ہوئے ہیں۔ ملک زیادہ دیر تک ایسے سانحات کا متحمل نہیں ہو سکتا، اس لئے دہشتگردوں اور شرپسندوں کو کیفر کردار تک پہنچانا اور ان کے سرپرستوں کو بے نقاب کر کے حقائق عوام تک لانا انتہائی ناگزیر ہے۔ سربراہ شیعہ علماء کونسل نے اسلامیان پاکستان سے اپیل کی کہ وہ اس ظلم و بربریت کے خلاف ہر سطح پر صدائے احتجاج بلند کریں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سانحہ کے 50 سے زائد زخمیوں کے علاج معالجے کے لئے فوری و ضروری اقدامات برؤے کار لائے جائیں اور شہداء کے خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے سانحہ کے مرتکب قاتلوں اور انکے سرپرستوں کو نشان عبرت بنایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 138776
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش