QR CodeQR Code

بلوچستان کے حوالے سے امریکی قرارداد کیخلاف خیبر پختونخوا اسمبلی میں تحریک التواء جمع

18 Feb 2012 20:39

اسلام ٹائمز:مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی جاوید عباسی کی جانب سے پیش کی گئی تحریک التواء میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ امریکی قرارداد ملکی سالمیت اور خود مختاری کیخلاف سازش ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں بلوچستان کے بارے میں امریکی قرارداد کیخلاف تحریک التواء جمع کرادی گئی، مسلم لیگ نواز کے ہزارہ سے تعلق رکھنے والے رکن صوبائی اسمبلی جاوید عباسی نے خیبر پختونخوا اسمبلی میں بلوچستان کی علیحدگی کے حوالے سے امریکی کانگریس کی قرارداد کیخلاف تحریک التواء میں کہا ہے کہ پاکستان ایک آزاد اور خود مختار ملک ہے، امریکی کانگریس کی بلوچستان کی علیحدگی کے حوالے سے قرارداد کی پوری قوم شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے، پاکستان کے اندرونی معاملات میں کسی بھی غیر ملکی کو مداخلت کا کوئی حق نہیں ہے اور ہم یہ برداشت نہیں کرینگے، امریکی قرارداد پاکستان کی سالمیت اور خود مختاری کیخلاف ایک سازش ہے۔


خبر کا کوڈ: 138824

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/138824/بلوچستان-کے-حوالے-سے-امریکی-قرارداد-کیخلاف-خیبر-پختونخوا-اسمبلی-میں-تحریک-التواء-جمع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org