QR CodeQR Code

مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی فورسز کے دھاوے کیخلاف حماس کا بھرپور احتجاجی مظاہرہ

26 Oct 2009 14:33

مسلمانوں کے قبلہ اول مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی فورسز کے دھاوے کے خلاف غزہ میں حماس نے بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا۔اسرائیلی پولیس نے اتوار کی صبح مسجد اقصیٰ کا محاصرہ کر لیا تھا جس کے نتیجے میں سیکڑوں فلسطینی مسلمان اندر پھنس گئے تھے ۔ مسجد میں موجود لوگوں نے


غزہ:مسلمانوں کے قبلہ اول مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی فورسز کے دھاوے کے خلاف غزہ میں حماس نے بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا۔اسرائیلی پولیس نے اتوار کی صبح مسجد اقصیٰ کا محاصرہ کر لیا تھا جس کے نتیجے میں سیکڑوں فلسطینی مسلمان اندر پھنس گئے تھے ۔ مسجد میں موجود لوگوں نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے پولیس پر پتھراو کیا جس پر پولیس نے ان پر مفلوج کر دینے والے بم پھینکے۔ فلسیطینی ریڈ کریسنٹ کے مطابق 18 فلسطینی زخمی ہوئے جبکہ دس کو گرفتار کر لیا گیا۔اس واقعے کے خلاف غزہ میں حماس کے تحت بڑی تعداد میں لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے اور عالمی برادری سے اسرائیلی فورسز کی جارحانہ کارروائیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔


خبر کا کوڈ: 13883

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/13883/مسجد-اقصی-پر-اسرائیلی-فورسز-کے-دھاوے-کیخلاف-حماس-کا-بھرپور-احتجاجی-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org