QR CodeQR Code

کالعدم تنظیموں سے تعلق، دفاع پاکستان کونسل کے 3 رہنماؤں کے اسلام آباد داخلے پر پابندی

18 Feb 2012 22:28

اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق کونسل کے تینوں رہنماؤں پر پابندی ڈی سی اسلام آباد نے عائد کی ہے اور کہا ہے احکامات کی خلاف ورزی پر رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کر کے انھیں گرفتار کیا جا سکتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ دفاع پاکستان کونسل کے تین رہنماؤں حافظ سعید، مولانا احمد لدھیانوی اور عبدالرزاق ڈھلوں کے اسلام آباد داخلے پر سات روز کیلئے پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق کونسل کے تینوں رہنماؤں پر پابندی ڈی سی اسلام آباد نے عائد کی ہے اور کہا ہے احکامات کی خلاف ورزی پر رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کر کے انھیں گرفتار کیا جا سکتا ہے۔ کونسل نے نیٹو فورسز کو رسد کی بحالی پر بیس فروری کو پارلیمنٹ کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کیا تھا۔ وزیر داخلہ رحمان ملک نے بھی کہا ہے کہ کسی کالعدم جماعت کو دھرنے کی اجازت نہیں دی ہے۔ دفاع پاکستان کونسل نے نیٹو سپلائی کی مبینہ بحالی کے خلاف بیس فروری کو آبپارہ چوک میں دھرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ آبپارہ چوک میں دھرنے سے ان کا کاروبار متاثر ہو گا۔


خبر کا کوڈ: 138835

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/138835/کالعدم-تنظیموں-سے-تعلق-دفاع-پاکستان-کونسل-کے-3-رہنماؤں-اسلام-آباد-داخلے-پر-پابندی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org