QR CodeQR Code

امریکی ایوان نمائندگان کی قرارد اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قوانین کے منافی ہے، حنا ربانی

18 Feb 2012 22:42

اسلام ٹائمز: دفتر خارجہ سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پاکستانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بارے میں امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد پاکستان اور امریکہ کے درمیان طویل عرصے سے قائم تعلقات کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے امریکی ایوان نمائندگان میں بلوچستان کے معاملے پر پیش ہونے والی قرارداد پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرارداد اقوام متحدہ کے چارٹر کے خلاف اور بین الاقوامی قانون کے منافی ہے۔ ہفتے کو دفتر خارجہ سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ بلوچستان کے بارے میں امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد پاکستان اور امریکہ کے درمیان طویل عرصے سے قائم تعلقات کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہے۔ وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اگرچہ قرارداد چند افراد کا انفرادی اقدام ہے، تاہم یہ بل اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قوانین کے خلاف ہے۔


خبر کا کوڈ: 138837

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/138837/امریکی-ایوان-نمائندگان-کی-قرارد-اقوام-متحدہ-کے-چارٹر-اور-عالمی-قوانین-منافی-ہے-حنا-ربانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org