0
Sunday 19 Feb 2012 01:13

آل سعود حکومت بحرین کے نہتے عوام کے قتل عام کی ذمہ دار ہے، علی الفائز

آل سعود حکومت بحرین کے نہتے عوام کے قتل عام کی ذمہ دار ہے، علی الفائز
اسلام ٹائمز۔ بحرین کے ایک انقلابی رہنما علی الفائز کا کہنا ہے کہ سعودی عرب بحرین کے عوام کے قتل عام کا خمیازہ ضرور بھگتے گا۔ علی الفائز نے العالم سے گفتگو میں کہا کہ آل سعود کی حکومت بحرین کے نہتے عوام کے قتل عام کی ذمہ دار ہے اور اسے اپنے جرائم کا تاوان ادا کرنا ہو گا۔ انہوں نے دنیا کے آزاد ضمیر انسانوں سے اپیل کی کہ بحرین کے مظلوم عوام کی حمایت کریں۔

انہوں نے کہا کہ ملت بحرین آل خلیفہ اور خلیج فارس تعاون کونسل کے ملکوں کی سازشوں کا شکار ہے اور ان کا ھدف بحرین میں کسی بھی طرح کی تبدیلی کا سدباب کرنا ہے۔ بحرین کے انقلابی رہنما علی الفائز نے کہا کہ حقائق کے برخلاف آل خلیفہ کی شاہی حکومت یہ دعوے کر رہی ہے کہ بحرینی عوام کی تحریک تشدد پسند فرقہ وارانہ اور بیرونی ملکوں سے وابستہ ہے۔ یاد رہے بحرین کے عوام آل خلیفہ کی قرون وسطی کی متعصبانہ پالیسیوں کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں اور اپنے حقوق کےخواہاں ہیں۔


خبر کا کوڈ : 138862
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش