QR CodeQR Code

بلوچستان کے مسئلے پر آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی،رحمن ملک

19 Feb 2012 11:24

اسلام ٹائمز:گذشتہ روز میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے بلوچستان کے مسئلے پر آل پارٹیز کانفرنس طلب کی ہے جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا اور امریکی کانگریس میں بلوچستان سے متعلق قرارداد پیش ہونے کے حوالے سے بھی مشاورت کی جائیگی۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے بلوچستان کے مسئلے پر آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی ہے،کانفرنس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائیگا۔ ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے بلوچستان کے مسئلے پر آل پارٹیز کانفرنس طلب کی ہے جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا اور امریکی کانگریس میں بلوچستان سے متعلق قرارداد پیش ہونے کے حوالے سے بھی مشاورت کی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ امریکی قرارداد بین الاقوامی قوانین کی سخت خلاف ورزی ہے اور ہم کسی بھی ملک کو اپنے اندرونی معاملات میں دخل اندازی کی اجازت نہیں دیں گے۔


خبر کا کوڈ: 138935

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/138935/بلوچستان-کے-مسئلے-پر-آل-پارٹیز-کانفرنس-طلب-کرلی-رحمن-ملک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org