0
Sunday 19 Feb 2012 22:56

حضرت ابوطالب علیہ السلام کے یوم وصال پر علامہ ساجد نقوی کا پیغام

حضرت ابوطالب علیہ السلام کے یوم وصال پر علامہ ساجد نقوی کا پیغام
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل کے دفتر سے جاری کردہ پیغام میں علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ کسی تحریک کو طاقت‘ قوت اور غلبہ دینے کے لئے مادی اور اقتصادی اسباب کی ضرورتوں سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ اس کے ساتھ حکمت عملی‘ فراست اور مقابلہ کرنے کی طاقت بھی تحریکوں کی کامیابی کے لئے لازم ہے۔ لہذا پیغمبر اکرم ؐ نے اسلام کی وسعت‘ ترقی اور غلبے کے لئے جس تحریک کا آغاز فرمایا اس میں حضرت سیدہ خدیجہ الکبری ؑ کی دولت اور حضرت ابو طالب ؑ کی فراست و حکمت نے بنیادی محرک کا کردار ادا کیا۔
 
حضرت ابوطالب علیہ السلام کے یوم وصال کے موقع پر علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ حضور اکرم ؐ نے حضرت ابوطالب ؑ اور سیدہ خدیجہ الکبری ؑ کی وفات کے سال کو ’’عام الحزن‘‘ قرار دے کر سوگ منانے کی روایت کا آغاز فرمایا جس کے بعد دنیا میں سوگ اور غم منانے کی رسم چلی اور آج تک رائج ہے۔ حضور اکرم ؐ کے اس عمل سے جہاں ان دونوں ہستیوں کے ساتھ ان کی والہانہ محبت کا اظہار ہوتا ہے وہاں امت کے لئے ایک سنت بھی قائم ہوتی ہے کہ مسلمان بھی اپنے نبی مکرم ؐ کی طرح ان دونوں ہستیوں سے اسی شدت سے محبت کریں۔ 

علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ کفار مکہ نے حضرت ابو طالب، پیغمبر اکرمؐ اور ان کے انصار کا اقتصادی اور معاشی محاصرہ کیا تھا تاکہ اسلام کو فروغ حاصل ہونے کی تحریک جاری نہ رہ سکے (اس محاصرے کے دوران آپ ؐ نے جس جگہ پناہ لی اس کو شعب ابی طالب کہا جاتا ہے) لیکن حضرت ابو طالب ؑ نے اس محاصرے کا مقابلہ جرات‘ ہمت‘ حوصلے‘ استقامت‘ حکمت اور تدبر سے کیا اور محاصرہ ناکام ہوا۔ موجودہ دور میں بھی کفار مکہ کی سوچ رکھنے والی قوتوں نے اسلام پسند قوتوں کا اقتصادی اور معاشی محاصرہ جاری رکھا ہوا اور انہیں انکے جائز حق سے محروم رکھنے کی کوششیں ہو رہی ہیں۔ 

انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ بلوچستان بارے امریکی قرارداد بھی ملک کی سلامتی اور خود مختاری کے منافی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔ ایسی بیرونی مداخلت پاکستانی عوام کے لئے کسی طور پر قابل قبول نہیں۔
خبر کا کوڈ : 138991
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش