QR CodeQR Code

طالبان سے مذاکرات کا ایک دور ہو چکا ہے، لیون پنیٹا

19 Feb 2012 15:55

اسلام ٹائمز: پینٹاگون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ افغان طالبان کے ساتھ مصالحتی عمل میں افغان حکومت بہت حد تک شامل ہے، جس سے مصالحتی عمل کی کامیابی میں مدد ملے گی۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا نے افغان صدر حامد کرزئی کے اس بیان کی تصدیق کی ہے کہ افغان جنگ کا سیاسی حل نکالنے کیلئے طالبان کے ساتھ تین طرفہ مذاکرات کا ایک دور ہو چکا ہے۔ پینٹاگون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ افغان طالبان کے ساتھ مصالحتی عمل میں افغان حکومت بہت حد تک شامل ہے، جس سے مصالحتی عمل کی کامیابی میں مدد ملے گی۔ افغان صدر حامد کرزئی نے ایک امریکی جریدے کو اپنے انٹرویو میں طالبان اور افغان حکومت کے درمیان مذاکرات کی تصدیق کی تھی۔ دوسری جانب طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہدنے ایک بار پھر افغان حکومت سے مذاکرات کی تردید کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 139007

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/139007/طالبان-سے-مذاکرات-کا-ایک-دور-ہو-چکا-ہے-لیون-پنیٹا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org