0
Sunday 19 Feb 2012 20:23

ہری پور میں ٹارگٹ کلنگ کیخلاف مختلف شیعہ تنظیموں کی احتجاجی ریلی

ہری پور میں ٹارگٹ کلنگ کیخلاف مختلف شیعہ تنظیموں کی احتجاجی ریلی
اسلام ٹائمز۔ ہزارہ ڈویژن کے شہر ہری پور میں ٹارگٹ کلنگ کیخلاف مختلف شیعہ تنظیموں نے مشترکہ طور پر احتجاجی ریلی نکالی، اس موقع پر شرکاء نے حکومت اور دہشتگردوں کیخلاف بھرپور نعرہ بازی کی، مجلس وحدت مسلمین، شیعہ علماء کونسل، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، شیعہ ایکشن کمیٹی اور مرکزی ماتمی دستہ ہری پور کے زیر اہتمام منگل کے روز دہشتگردوں کے ہاتھوں سید عظمت عباس نقوی اور فیضان کی ٹارگٹ کلنگ کیخلاف ریلی کا آغاز مرکزی امامیہ مسجد سے ہوا، ریلی کی قیادت شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صدر علامہ محمد رمضان توقیر اور مجلس وحدت مسلمین ہری پور کے سیکرٹری جنرل علامہ سید وحید عباس کاظمی نے کی، ریلی کے شرکاء نعرہ بازی کرتے ہوئے پنیاں چوک پر پہنچے اور ہری پور، ایبٹ آباد روڈ کو ٹریفک کیلئے بلاک کردیا گیا۔
 
پنیاں چوک میں پہنچ کر ریلی نے جلسہ کی صورت اختیار کرلی، اس موقع پر علامہ رمضان توقیر، علامہ وحید کاظمی اور محمد قاسم نے خطاب کرتے ہوئے ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی، اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ اہل تشیع کی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ روکنے کیلئے حکومت فوری طور پر اقدامات کرے، دہشتگردوں کو کھلی چھٹی دیئے جانے کی وجہ سے ملک میں قتل و غارت گری کا بازار گرم ہے، آج پارا چنار سے کراچی تک بے گناہ اور محبت وطن اہل تشیع ظلم و ستم کا نشانہ بن رہے ہیں، احتجاجی جلسہ کے آخر میں قرارداد کے ذریعے انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا کہ عظمت عباس، فیضان اور حکیم کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور ہری پور میں اہل تشیع کو مکمل طور پر تحفظ فراہم کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 139066
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش