0
Sunday 19 Feb 2012 21:00

دفاع پاکستان کونسل کا وزیر دفاع کو برطرف کرنے کا مطالبہ

دفاع پاکستان کونسل کا وزیر دفاع کو برطرف کرنے کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ دفاع پاکستان کونسل نے وزیر دفاع کی فوری برطرفی کا مطالبہ کرتے ہوئے حکومتی پابندی کے باوجود اسلام آباد میں جلسہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مولانا سمیع الحق کے مطابق حکومت نے امریکی دباؤ پر نیٹو کو سپلائی بحال کر دی۔ دفاع پاکستان کونسل کا اجلاس مولانا سمیع الحق کی زیر صدارت راولپنڈی میں ہوا۔ اجلاس میں کل اسلام آباد میں دھرنے کی حکمت عملی طے کی گئی۔ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے مولانا سمیع الحق نے کہا کہ دفاع پاکستان کونسل حافظ سعید احمد اور مولانا احمد لدھیانوی کی اسلام آباد داخلے پر پابندی کی مذمت کرتی ہے۔ حکومتی فیصلے کو کل عدالت میں چیلنج کیا جائے گا۔ مولانا سمیع الحق نے بلوچستان کے معاملے پر امریکی مداخلت کی مذمت کی، انہوں نے 27 فروری کو بلوچستان میں آل پارٹیز کانفرنس بلائے جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 139079
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش