QR CodeQR Code

20 فروری کو یوتھ آف پاراچنار کا اسلام آباد میں احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان

19 Feb 2012 23:40

اسلام ٹائمز: یوتھ آف پاراچنار کی طرف سے مختلف عوامی،سماجی،ملی اور سیاسی تنظیموں کے علاوہ ظلم سے نفرت کرنے والے عوام الناس سے شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں خودکش حملہ اور اس کے بعد مظاہرین پر سیکورٹی فورسز کی شیلنگ اور ٹینکوں سے کچلنے کے خلاف سینٹ اجلاس کے موقع پر 20 فروری بروز سوموار کو یوتھ آف پاراچنار کے زیر اہتمام پریس کلب سے ڈی چوک تک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔ اس احتجاجی ریلی میں یوتھ آف پاراچنار کے اراکین کے علاوہ مختلف عوامی،سماجی،ملی اور سیاسی تنظیموں کے علاوہ ظلم سے نفرت کرنے والے عوام الناس سے شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔ یوتھ آف پاراچنار کے بیان کے مطابق ظلم کے خلاف خاموشی،ظلم میں شریک ہونے کے برابر ہے۔


خبر کا کوڈ: 139097

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/139097/20-فروری-کو-یوتھ-آف-پاراچنار-کا-اسلام-آباد-میں-احتجاجی-ریلی-نکالنے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org