QR CodeQR Code

جماعت اسلامی کی جدوجہد نفاذ شریعت اور مظلوموں کو انکے حقوق دلانے کیلئے ہے، قاضی حسین احمد

19 Feb 2012 23:37

اسلام ٹائمز:چارسدہ میں منعقدہ جلسہ انقلاب سے خطاب کرتے ہوئے نائب امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی اقتدار میں آکر ملک کو لوٹنے والوں کا کڑا احتساب کریگی۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر قاضی حسین احمد نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کی جدوجہد نفاذ شریعت اور مظلوموں کو ان کے حقوق دلانے کے لئے ہے، عوام جماعت اسلامی کے جھنڈے تلے جمع ہو جائیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے چارسدہ میں منعقدہ جلسہ انقلاب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، علاوہ ازیں جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی اقتدار میں آکر ملک کو لوٹنے والوں کا کڑا احتساب کریگی اور اُن سے قوم کی ایک ایک پائی کا حساب لے گی، جماعت اسلامی کے صوبائی امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان نے جلسہ انقلاب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخوا جماعت اسلامی کا گڑھ ہے اور انشاء اللہ تعالٰی آئندہ انتخابات میں جماعت اسلامی تاریخی کامیابی حاصل کریگی،جماعت اسلامی ضلع چارسدہ کے امیر محمد ریاض خان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چارسدہ میں سرخ جھنڈے کو شکست ہوچکی ہے اور آج کے جلسہ انقلاب میں عوام کی تاریخی شمولیت جماعت اسلامی کی چارسدہ میں بڑھتی ہوئی سیاسی مقبولیت کا ثبوت ہے۔


خبر کا کوڈ: 139104

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/139104/جماعت-اسلامی-کی-جدوجہد-نفاذ-شریعت-اور-مظلوموں-کو-انکے-حقوق-دلانے-کیلئے-ہے-قاضی-حسین-احمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org