0
Monday 20 Feb 2012 01:46

امریکا کو پاکستان کے سخت ردعمل سے آگاہ کر دیا، شیری رحمان

امریکا کو پاکستان کے سخت ردعمل سے آگاہ کر دیا، شیری رحمان
اسلام ٹائمز۔ امریکا میں پاکستان کی سفیر شیری رحمان نے کہا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ کو پاکستان کے سخت ردعمل سے آگاہ کر دیا۔بلوچستان کے متعلق قرارداد صرف ایک رکن کی ذاتی رائے ہے۔امریکا میں پاکستانی سفیر شیری رحمان نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کو بتا دیا گیا ہے کہ بلوچستان کے حوالے سے امریکی ایوان نمائندگان میں پیش کی جانے والی قرارداد پر پاکستان میں شدید ردعمل ہوگا۔یہ پاکستان کا اندورنی معاملہ ہے۔ شیری رحمان نے بتایا کہ امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ ایسی ہزاروں قراردادیں آتی ہیں اور یہ قرارداد ری پبلکن کے ایک یا دو افراد کی جانب سے آئی ہے یہ امریکا کے حکام کی رائے نہیں۔محکمہ خارجہ نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں جو کچھ ہورہا ہے وہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔ شیری رحمان نے کہا کہ ایوان نمائندگان میں پیش کی جانے والی قرارداد کوئی بل نہیں۔
خبر کا کوڈ : 139154
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش