QR CodeQR Code

پاکستان کا قائم مقام امریکی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج

20 Feb 2012 19:50

اسلام ٹائمز:دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی سفارت کار کو واضح پیغام دیا گیا ہے کہ ایسا کوئی بھی اقدام قطعی طور پر ناقابل برداشت ہو گا۔


اسلام ٹائمز۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق، امریکی سفارت خانے کے ناظم الامور اور قائم مقام امریکی سفیر رچرڈ ہوگلینڈ کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور امریکی کانگرس میں بلوچستان بارے قرارداد پیش ہونے پر شدید احتجاج کیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ قرارداد پاکستان اور امریکہ کے دوستانہ تعلقات کے صریحاً خلاف ہے اور اس سے دونوں ملکوں کے تعلقات متاثر ہو سکتے ہیں۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی سفارت کار کو واضح پیغام دیا گیا ہے کہ ایسا کوئی بھی اقدام قطعی طور پر ناقابل برداشت ہو گا۔ پاکستان نے رچرڈ ہوگلینڈ پر واضح کیا کہ پاکستانی تحفظات سے امریکی انتظامیہ کو فی الفور آگاہ کیا جائے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ قرداد عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہے۔


خبر کا کوڈ: 139383

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/139383/پاکستان-کا-قائم-مقام-امریکی-سفیر-کو-دفتر-خارجہ-طلب-کر-کے-شدید-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org