QR CodeQR Code

اوباما کا کرزئی سے ٹیلی فونک رابطہ، امن عمل اور سہ فریقی مذاکرات پر تبادلہ خیال

21 Feb 2012 15:54

اسلام ٹائمز: وائٹ ہاوس سے جاری بيان ميں کہا گيا ہے کہ دونوں رہنماوں نے افغان مصالحتي عمل، اس کے لئے علاقائی حمايت، پاک افغان ايران سربراہ ملاقات اور باہمی تشويش کے ديگر اسٹريٹجک معاملات پر تبادلہ خيال کيا۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر بارک اوباما اور افغان صدر حامد کرزئی کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی ہے۔ وائٹ ہاﺅس کے مطابق دونوں رہنماﺅں نے افغانستان کی قیادت میں امن مذاکرات کیلئے علاقائی حمایت پر تبادلہ خیال کیا جبکہ پاکستان میں سہ ملکی کانفرنس اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی گفتگو کی گئی۔ دونوں رہنماﺅں نے مشترکہ مقاصد کیلئے تعاون جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔ 

دیگر ذرائع کے مطابق امريکا کے صدر بارک اوباما نے افغان ہم منصب حامد کرزئي کو ٹيلے فون کيا۔ دونوں رہنماوں نے افغان مصالحتي عمل اور اس سلسلے ميں خطے کے ممالک کي حمايت سے متعلق امور پر بات چيت کي۔ صدر اوباما نے گزشتہ ہفتے اسلام آباد ميں پاکستان، افغانستان اور ايران کے صدور کي ملاقات کے بعد افغان صدر سے رابطہ کيا ہے۔ وائٹ ہاوس سے جاري بيان ميں کہا گيا ہے کہ دونوں رہ نماوں نے افغان مصالحتي عمل، اس کے لئے علاقائي حمايت، پاک افغان ايران سربراہ ملاقات اور باہمي تشويش کے ديگر اسٹريٹجک معاملات پر تبادلہ خيال کيا۔ بيان کے مطابق صدر اوباما اور صدر کرزئي نے مشترکہ مقاصد کے حصول اور دونوں ملکوں کے درميان طويل مدتي شراکت وضع کرنے کي کوششوں کے سلسلے ميں جلد دوبارہ رابطہ کرنے پر بھي اتفاق کيا ہے۔


خبر کا کوڈ: 139624

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/139624/اوباما-کا-کرزئی-سے-ٹیلی-فونک-رابطہ-امن-عمل-اور-سہ-فریقی-مذاکرات-پر-تبادلہ-خیال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org