0
Tuesday 27 Oct 2009 16:57

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کے ہاتھوں 3 جوان شہید

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کے ہاتھوں 3 جوان شہید
کشمیر پر بھارتی تسلط کیخلاف دنیا بھر میں کشمیریوں نے آج یوم سیاہ منایا۔ مقبوضہ وادی میں 2 دن ہڑتال رہے گی۔ سید علی گیلانی نے مطالبہ کیا ہے کہ مذاکرات سے پہلے بھارتی فوج کشمیر سے نکل جائے۔ بھارتی قبضے کے خلاف آج دنیا بھر میں کشمیریوں نے یوم سیاہ منایا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ کے موقع پر مکمل ہڑتال رہی۔ بدھ کو بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ کی آمد پر بھی مکمل شٹر ڈاؤن رہے گا۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما سید علی گیلانی نے بھارتی وزیر داخلہ کی طرف سے مذاکرات کے اعلان پر کہا ہے کہ اعتماد کی بحالی کے لئے بھارت پہلے اپنی فوج کشمیر سے نکالے، انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرے، سیاسی سرگرمیوں کی اجازت دے، پوٹا جیسے کالے قوانین ختم کرے اور تمام قیدیوں کو غیر مشروط طور پر رہا کرے۔ علی گیلانی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل کے لئے بھارت کو ہٹ دھرمی ترک کرنا ہو گی۔ دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے مزید 3 کشمیری نوجوان شہید کر دیئے۔ سری نگر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والوں میں ثاقب، ریاض اور ایک نامعلوم نوجوان شامل ہے۔ سیکڑوں کشمیریوں نے بھارتی فوج کے ہاتھوں بے قصور نوجوانوں کی شہادت پر احتجاج کیا۔ بھارتی پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیئے لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس فائر کئے جس سے کئی کشمیری زخمی ہو گئے۔
خبر کا کوڈ : 13970
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش