0
Tuesday 21 Feb 2012 21:09

لاہور ہائیکورٹ نے بابر اعوان کی نااہلیت کے لیے الیکشن کمیشن سے جواب طلب کر لیا

لاہور ہائیکورٹ نے بابر اعوان کی نااہلیت کے لیے الیکشن کمیشن سے جواب طلب کر لیا
اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر قانون اور پنجاب سے سینیٹ کی جنرل نشست پر پیپلز پارٹی کے امیدوار بابر اعوان کو بطور سینیٹر نااہل قرار دینے کے لیے دائر رٹ سماعت کیلے منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے 28 فروری کو جواب طلب کر لیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت شروع ہوئی تو درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ بابر اعوان آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہیں اترتے کیونکہ سابق وفاقی وزیر قانون نے الیکشن کمیشن سے اپنے اصل اثاثے چھپائے ہیں۔ جو کہ غیر قانونی اور غیر آئینی اقدام ہے۔ اور ایسا شخص منتخب ایوان کی رکنیت کا اہل نہیں۔ لہذا عدالت بابراعوان کوسینیٹر بننے کے لئے نااہل قرار دے۔ عدالت نے درخواست سماعت کیلیے منظور کرتے ہوئے سینئر ایڈووکیٹ علی ظفر اور سلمان اکرم راجہ کو عدالتی معاونین مقرر کردیا اور الیکشن کمیشن سے 28 فروری کو جواب طلب کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ بابر اعوان سمیت تمام امیدواروں کا امکان ہے 24 فروری کو بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہو جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 139735
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش