0
Wednesday 22 Feb 2012 00:48

امریکی کانگریس کا وفد رواں ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گا

امریکی کانگریس کا وفد رواں ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گا
اسلام ٹائمز۔ دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق امریکی کانگریس کا وفد ہاؤس بزنس کمیٹی کے چیئرمین ڈیوڈ ڈرائر کی سربراہی میں پاکستان کا دورہ کر رہا ہے۔ راوں ہفتے پاکستان آنے والا امریکی وفد اپنے دورے میں صدر آصف زرداری، وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، وزیر خارجہ حناربانی اور دیگر حکام سے ملاقاتیں کرے گا۔ ذرائع کے مطابق امریکی کانگرس کا وفد پاکستانی حکام سے نیٹو سپلائی کی بحالی کے معاملہ پر بات چیت کرے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے امریکی وفد کے دورے کے دوران، بلوچستان پر امریکی کانگریس کی قرارداد کا معاملہ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 139770
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش