QR CodeQR Code

سعودی عرب نے عراق میں اپنا سفیر نامزد کر دیا

22 Feb 2012 00:52

اسلام ٹائمز: عراقی وزیرِ خارجہ نے بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ سابق صدر صدام حسین کے دور اقتدار میں کویت پر عراقی حملے کے بعد پہلی مرتبہ بغداد میں سعودی سفیر تعینات کیا جا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب نے عراق کے ساتھ سفارتی تعلقات کی مکمل بحالی کے لیے بغداد میں اپنا سفیر نامزد کر دیا ہے۔ عراقی وزیرِ خارجہ ہوشیار زیباری نے بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ سابق صدر صدام حسین کے دور اقتدار میں کویت پر عراقی حملے کے بعد پہلی مرتبہ بغداد میں سعودی سفیر تعینات کیا جا رہا ہے۔ 1990ء کے بعد پہلی بار سعودیوں نے عراق میں اپنا سفیر نامزد کیا ہے۔ یہ اعلان ایسے وقت کیا گیا ہے جب شام میں جاری تنازع اور ایران پر مغربی ممالک کے دبائو کے باعث مشرق وسطٰی میں شیعہ اور سنی حلقوں میں اختلافات بظاہر بڑھتے دکھائی دے رہے ہیں۔ 


خبر کا کوڈ: 139772

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/139772/سعودی-عرب-نے-عراق-میں-اپنا-سفیر-نامزد-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org