QR CodeQR Code

بلوچستان میں بنگلہ دیش جیسے حالات پیدا کئے جا رہے ہیں، جاوید ہاشمی

22 Feb 2012 13:34

اسلام ٹائمز:ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا فیصلہ پارٹی کا ہے عوام بھی بائیکاٹ کریں۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں بنگلہ دیش والے حالات پیدا کئے جا رہے ہیں۔اختلافات بھلا کر پارٹی اور وطن عزیز کیلئے متحد ہو گئے ہیں۔ میجر اشرف کی رہائش گاہ پر کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ حکمرانوں کو چاہیئے کہ وہ موجودہ بدترین حالات پرقابو پائیں۔ میٹنگ میں موجود پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا فیصلہ پارٹی کا ہے عوام بھی بائیکاٹ کریں۔


خبر کا کوڈ: 139905

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/139905/بلوچستان-میں-بنگلہ-دیش-جیسے-حالات-پیدا-کئے-جا-رہے-ہیں-جاوید-ہاشمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org