QR CodeQR Code

امریکی فوجیوں کی طرف سے قرآن کی بے حرمتی کیخلاف افغانستان بھر ميں شدید احتجاج اور مظاہرے

22 Feb 2012 14:39

اسلام ٹائمز: واضح رہے کہ امریکی فوجیوں نے بگرام ائیربیس میں ایک گاڑی میں رکھے قرآن مجید اور دیگر اسلامی کتب کو نذرآتش کر دیا تھا۔ افغان ملازمین کے ذریعے یہ بات باہر نکلی، جس پر احتجاج شروع ہو گیا۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی فوجیوں کی طرف سے قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف افغان عوام کی طرف سے دوسرے روز بھی احتجاج جاری ہے۔ برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق ہزاروں شہری افغان دارالحکومت کابل، جلال آباد پر جمع ہوئے اور انہوں نے نیٹو اور افغان فوجیوں پر پتھراؤ کیا۔ فوجیوں نے شہریوں کو منتشر کرنے کے لیے فائرنگ کی۔ مظاہرین امریکا مردہ باد، کرزئی مردہ باد کے نعرے بلند کر رہے تھے۔ واضح رہے کہ امریکی فوجیوں نے بگرام ائیربیس میں ایک گاڑی میں رکھے قرآن مجید اور دیگر اسلامی کتب کو نذرآتش کر دیا تھا۔ افغان ملازمین کے ذریعے یہ بات باہر نکلی، جس پر احتجاج شروع ہو گیا۔ نیٹو نے واقعہ پر معافی مانگتے ہوئے تحقیقات کرانے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔
 
دیگر ذرائع کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل سميت ملک کے ديگر حصوں ميں قرآن کي "بے حرمتي" کے خلاف آج دوسرے دن بھي ہزاروں افراد نے مظاہرے کيے ہيں۔ کابل ميں مظاہرين نے پوليس پر پتھراو کيا جبکہ سکيورٹي فورسز نے مظاہرين کو منتشر کرنے کے ليے فائرنگ کي ہے، جس کے نتيجے ميں کئي افراد کے زخمي ہونے کي بھي اطلاعات ہيں۔ مشتعل مظاہرين نے کاروں اور دکانوں کو آگ لگا دي۔ کابل ميں امريکي سفارتخانہ مکمل طور پر بند کر ديا گيا ہے اور تمام تر سفر بھي معطل ہے۔ افغانستان کے مشرقي شہر جلال آباد ميں بھي مظاہرہ ہوا ہے، جہاں لوگوں نے امريکہ اور افغان صدر حامد کرزئي کے خلاف نعرہ بازي کي۔ افغان ميڈيا کے مطابق ملک کے مغربي شہر ہرات ميں مظاہرے ہو رہے ہيں۔


خبر کا کوڈ: 139927

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/139927/امریکی-فوجیوں-کی-طرف-سے-قرآن-بے-حرمتی-کیخلاف-افغانستان-بھر-ميں-شدید-احتجاج-اور-مظاہرے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org