QR CodeQR Code

وزيراعظم اعلٰی عدالتوں کا احترام کرتے ہيں، استثنٰی کے حوالے سے پرامید ہیں، گورنر پنجاب

22 Feb 2012 15:37

اسلام ٹائمز: گورنمنٹ کالج يونيورسٹی ميں ميڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ سپريم کورٹ نے توہين عدالت کا نوٹس ليا، وزيراعظم پيش ہوئے اور اپنا موقف بيان کيا، سپريم کورٹ توہين عدالت کيس ميں وزيراعظم کو استثنٰی دے گی۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ نے امید ظاہر کی ہے سپریم کورٹ توہین عدالت کیس میں وزیراعظم کو استثنٰی دیدے گی۔ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے دسویں کانووکیشن کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے وزارت قانون کی ایڈوائس پر صدر کے استثنٰی پر رائے دی، انکا ہرگز مقصد عدالت کی تضحیک کرنا نہیں تھا۔

گورنر کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کو پہلے دن سے ہی تنقید کا سامنا ہے، پہلے بے نظیربھٹو کو سکیورٹی رسک کہا گیا، اب آصف علی زرداری کو ہدف تنقید بنایا جا رہا ہے۔ کچھ لوگ تو ایسے ہیں جو روز شام کو پیپلزپارٹی کی حکومت گرا کر سوتے ہیں۔ گورنر نے کہا کہ سینٹ کے انتخاب میں پنجاب میں مک مکا نہیں کیا گیا، بلکہ مفاہمت کی گئی ہے اور تمام جماعتوں نے اپنے ارکان اسمبلی کے حساب سے اپنے امیدوار کھڑے کئے۔ عمران خان اپنی بس مس کرنے کے بعد مک مکا کی باتیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ سمیت تمام ادارے جمہوریت کو ڈی ریل نہیں دیکھنا چاہتے۔
 
دیگر ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب لطيف کھوسہ کا کہنا ہے کہ وزيراعظم نے کبھي عدالت کے خلاف ايک لفظ نہيں کہا، وہ اعلٰي عدالتوں کے ججوں کا احترام کرتے ہيں۔ گورنمنٹ کالج يونيورسٹي ميں ميڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب لطيف کھوسہ کا کہنا تھا کہ سپريم کورٹ نے توہين عدالت کا نوٹس ليا، وزيراعظم پيش ہوئے اور اپنا موقف بيان کيا۔ سپريم کورٹ توہين عدالت کيس ميں وزيراعظم کو استثنٰي دے گي۔ گورنر کا کہنا تھا کہ سينٹ انتخابات ميں سياسي جماعتوں نے مفاہمت کا مظاہرہ کيا، اضافي اميدواروں کے بجائے صرف سيٹوں کے تعداد کے مطابق اميدوار نامزد کئے گئے۔


خبر کا کوڈ: 139936

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/139936/وزيراعظم-اعل-ی-عدالتوں-کا-احترام-کرتے-ہيں-استثن-ی-کے-حوالے-سے-پرامید-ہیں-گورنر-پنجاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org