0
Wednesday 28 Oct 2009 10:54

مسلم امہ فروعی اختلافات بھلا کر دشمنوں کیخلاف متحد ہو جائے،عباس کمیلی

مسلم امہ فروعی اختلافات بھلا کر دشمنوں کیخلاف متحد ہو جائے،عباس کمیلی
کراچی:جعفریہ الائنس پاکستان کا اجلاس علامہ عباس کمیلی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں خطے میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی اور قتل و غارت گری پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔ مقررین نے کہا کہ پاکستان عراق اور ایران میں ہونے والی دہشت گردی اور خودکش حملے ایک ہی سازش کی کڑی ہیں اور دہشت گرد اپنے غیر ملکی آقاؤں کے اشاروں پر مسلمانوں کو خاک و خون میں نہلا رہے ہیں اور مسلمانوں میں انتشار پیدا کر رہے ہیں،یہ عناصر نہ تو پاکستان کے دوست اور مخلص ہیں اور نہ ہی اسلام کے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امت مسلمہ اپنے فروعی اختلافات میں الجھنے کے بجائے مشترکہ دشمن کو پہچانے کیونکہ یہ ملک بڑی قربانیوں اور عظیم جدوجہد کے نتیجے میں بنا ہے لیکن سازشی عناصر اسے غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں کیونکہ وطن عزیز کی سلامتی اور بقا ہی میں ہم سب کی بقاء ہے لہٰذا ہمیں امن کے قیام اور استحکام کیلئے عملی کام کرنا ہوگا۔ اجلاس میں مولانا محمد حسین مسعودی،مولانا اکرام حسین ترمذی،شبر رضا،علامہ فرقان عابدی،علامہ نثار قلندری،علامہ جعفر رضا،چچا وحید،آغا آفتاب حیدر،سلمان مجتبیٰ،حسن مہدی،حیدر مہدی اور ریاض حیدر زیدی شریک ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 14001
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش