0
Thursday 23 Feb 2012 00:29

ملتان، امتحانی نتائج میں غلطیوں کیخلاف طلباء کا احتجاج اور توڑ پھوڑ

ملتان، امتحانی نتائج میں غلطیوں کیخلاف طلباء کا احتجاج اور توڑ پھوڑ
اسلام ٹائمز۔ ملتان میں نشتر میڈیکل کالج کے طلباء نے امتحانی نتائج درست نہ ہونے پر احتجاج کرتے ہوئے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے مقامی دفتر میں توڑ پھوڑ کی اور آگ لگا دی، ایم بی بی ایس تھرڈ ایئر کے طلباء تین روز سے امتحانی نتائج درست نہ ہونے کے خلاف احتجاج کر رہے تھے، تاہم انتظامیہ کی جانب سے کوئی شنوائی نہ ہونے پر طلباء نے یو ایچ ایس کے دفتر میں توڑ پھوڑ کی اور آگ لگا دی، حالات پر قابو پانے کے لئے پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، جس نے مشتعل طلباء کو منتشر کیا، طلباء کا کہنا تھا کہ ایم بی بی ایس تھرڈ ایئر کے امتحانی نتائج میں بہت ساری غلطیاں ہیں، جنہیں درست کیا جائے اور حکومت پنجاب اس کا نوٹس لے۔
خبر کا کوڈ : 140060
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش