0
Wednesday 28 Oct 2009 11:12

رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی طرف سے اتحاد بین المسلمین کی ضرورت پر تاکید

رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی طرف سے اتحاد بین المسلمین کی ضرورت پر تاکید
تہران:رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے دنیا بھر کے مسلمانوں کے اتحاد پر تاکید کی ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی نے حج کمیٹی کے ارکان سے خطاب کرتے ہوۓ فرمایا ہے کہ حجاج کو عالم اسلام خصوصا عراق،فلسطین،افغانستان اور پاکستان کے بعض علاقوں میں رونما ہونے والے واقعات سے بے اعتنائی نہیں برتنی چاہیئے ۔ رہبر انقلاب اسلامی نے عالم اسلام میں اختلاف و تفرقہ پھیلانے کی دشمنوں کی کوششوں میں شدت آنے کے پیش نظر دنیا بھر کے مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور مشرق وسطی اور خلیج فارس خصوصا عراق،افغانستان،فلسطین اور پاکستان میں رونما ہونے والے واقعات سے آگاہی کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی کے نزدیک عراق، افغانستان،فلسطین،پاکستان اور ایران کے بعض علاقوں سمیت بعض اسلامی ممالک میں دہشتگردانہ کارروائیاں سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کی جاتی ہیں اور ان کا مقصد اہل سنت اور اہل تشیع کے درمیان اختلافات پیدا کرنا ہے۔ان دہشتگردانہ واقعات میں ملوث عناصر رہبر انقلاب اسلامی کے فرمان کے مطابق بالواسطہ یا بلاواسطہ طور پر اغیار کے ایجنٹ ہیں۔ جنوب مشرقی ایران میں دہشتگرد گروہ ریگی کی جانب سے کی جانے والی دہشتگردانہ کارروائیوں کے بعد کے واقعات میں ایک بار پھر امریکہ اور برطانیہ کی جانب سے اس دہشتگرد گروہ کی حمایت کۓ جانے کا مسئلہ سامنے آیا ۔ حتی امریکہ کی خفیہ ایجنسی سی آئي اے کے ایک سابق اعلی عہدیدار نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ جارج بش کی صدارت کے زمانے میں امریکہ ایران میں شیعہ سنی اختلافات پیدا کرنے اور دہشتگردانہ کارروائیاں انجام دینے کے لۓ دہشتگرد گروہ ریگی کی حمایت کرتا تھا۔بہرحال اب جبکہ اسلامی دنیا میں اختلافات پیدا کرنے کے سلسلے میں تسلط پسندوں کی کوششوں میں شدت آچکی ہے،حج مسلمانوں کو اس سازش سے آگاہ کرنے کا ایک بہترین موقع ہے جس نے اتحاد بین المسلمین کو نشانہ بنا رکھا ہے۔

خبر کا کوڈ : 14008
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش