QR CodeQR Code

غير انسانی اور وحشيانہ اقدام، افغانستان ميں قرآن جلانے کیخلاف ن ليگ کی قرارداد

23 Feb 2012 15:26

اسلام ٹائمز: قومی اسمبلی میں جمع کرائی گئی قرارداد ميں کہا گيا ہے کہ قرآن پاک جلائے جانے کے واقعہ سے پوري امت مسلمہ ميں شديد اضطراب پايا جاتا ہے، واقعے سے ثابت ہوتا ہے کہ نيٹو اور ايساف فورسز افغانستان ميں فرسٹريشن کا شکار ہيں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم ليگ ن نے نيٹو فورسز کے اہلکاروں کي طرف سے افغانستان ميں قرآن پاک جلائے جانے کے خلاف قومي اسمبلي ميں قرارداد جمع کرا دي ہے۔ مسلم ليگ ن کے ارکان کے دستخطوں سے جمع کرائي گئي، قرارداد ميں کہا گيا ہے کہ قرآن پاک جلائے جانے کے واقعہ سے پوري امت مسلمہ ميں شديد اضطراب پايا جاتا ہے، واقعے سے ثابت ہوتا ہے کہ نيٹو اور ايساف فورسز افغانستان ميں فرسٹريشن کا شکار ہيں اور دہشتگردي کے خلاف نام نہاد جنگ ميں اپني ناکامي کي خفت مٹانے کے ليے اس طرح کي حرکات کر رہي ہيں۔ يہ غير انساني اور وحشيانہ اقدام جنگي جرائم کے زمرے ميں آتا ہے۔ يہ ايوان عالمي برادري سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اس واقعے کي مذمت کرے اور ملوث عناصر کو جنگي جرائم کے ليے انٹر نيشنل ٹربينول ميں پيش کر کے ان کے خلاف مقدمہ چلايا جائے۔


خبر کا کوڈ: 140240

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/140240/غير-انسانی-اور-وحشيانہ-اقدام-افغانستان-ميں-قرآن-جلانے-کیخلاف-ن-ليگ-کی-قرارداد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org