0
Friday 24 Feb 2012 00:58

آئی ایس آئی کے سربراہ اور سی آئی اے ڈائریکٹر ڈیوڈ پیٹریاس کے درمیان خفیہ ملاقات

آئی ایس آئی کے سربراہ اور سی آئی اے ڈائریکٹر ڈیوڈ پیٹریاس کے درمیان خفیہ ملاقات
اسلام ٹائمز۔ ایک امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں سردمہری کا خاتمہ، آئی ایس آئی کے سربراہ شجاع پاشا اور سی آئی اے ڈائریکٹر ڈیوڈ پیٹریاس کے درمیان خفیہ ملاقات ہوئی۔ اخبار کا کہنا ہے رواں ماہ کے آغاز پر سی آئی اے کے ڈائریکٹر ڈیوڈ پیڑیاس نے پاکستانی انٹیلی جنس ادارے آئی ایس آئی کے سربراہ شجاع پاشا سے خفیہ ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں دہشتگردی کے خلاف تعاون اور پاکستانی علاقوں پر ڈرون حملوں پر بات چیت کی گئی۔ واضح رہے کہ چھبیس نومبر کے نیٹو حملوں کے بعد پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں سردمہری آ گئی تھی۔ رپورٹ ميں بتايا گيا ہے کہ امريکہ خصوصی نمائندے مارک گراسمين اور ايک اعلی سطح کا وفد پاکستان بھيجنا چاہتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 140326
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش