QR CodeQR Code

حزب اللہ صیہونی حکومت کو کاری ضربیں لگانے کے لئے پوری طرح تیار ہے، نبیل قاووق

24 Feb 2012 01:27

اسلام ٹائمز: حزب اللہ کی مجلس عاملہ کے سربراہ نے خبردار کیا کہ امریکہ لبنان میں بھی اپنے مہرے لانا چاہتا ہے اور اس نے اپنی آلہ کار حکومت کو برسر کار لانے کی ہر ممکنہ کوشش کی ہے لیکن اسے شکست ہوئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ حزب اللہ لبنان کے سینئر رہنما نبیل قاووق نے کہا ہے کہ حزب اللہ بھر پور طرح سے آمادہ اور توانا ہے۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کی مجلس عاملہ کے سربراہ نبیل قاووق نے کہا ہے کہ حزب اللہ پوری طرح سے ہر خطرے کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے اور صیہونی حکومت کو کاری ضربیں لگا سکتی ہے۔ قاووق نے چودہ مارچ سے موسوم گروہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ چودہ مارچ کی جانب سے مخالفت کے باوجود ہرگز اپنے ہتھیاروں سے دستبردار نہيں ہو گی۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ کیا حزب اللہ کے علاوہ بھی کسی گروہ نے دوہزار چھے میں تینتیس روزہ جنگ میں صیہونی حکومت کو شکست دی ہے؟ انہوں نے کہا کہ کسی فرد اور گروہ میں حزب اللہ کو نقصان پہنچانے کی طاقت نہیں ہے کیونکہ حزب اللہ کو روز بروز عوام کے نزدیک مقبولیت حاصل ہو رہی ہے۔ شیخ نبیل قاووق نے خبردار کیا کہ امریکہ لبنان میں بھی اپنے مہرے لانا چاہتا ہے اور اس نے اپنی آلہ کار حکومت کو برسر کار لانے کی ہر ممکنہ کوشش کی ہے لیکن اسے شکست ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض گروہ لبنان میں حکومت حاصل کرنے کے لئے قومی نعرے لگاتے ہیں لیکن اب انہوں نے شام کی قوم کی حمایت کے نعرے لگانے شروع کر دیئے ہیں جبکہ یہی گروہ شام میں مسلح افراد کے لئے ہتھیار بھی بھیج رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 140333

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/140333/حزب-اللہ-صیہونی-حکومت-کو-کاری-ضربیں-لگانے-کے-لئے-پوری-طرح-تیار-ہے-نبیل-قاووق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org