0
Wednesday 28 Oct 2009 13:51

ایران اور ترکی کا تعاون علاقے کے مفاد میں ہے،صدر احمدی نژاد

ایران اور ترکی کا تعاون علاقے کے مفاد میں ہے،صدر احمدی نژاد
تہران:اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا کہ ایران اور ترکی کے مفادات اور خطرات مشترک ہیں اور اگر دونوں ممالک متحد رہيں تو ہر طرح کے خطروں کا مقابلہ کر سکتے ہيں ۔ صدر احمدی نژاد نے تہران میں ترکی کے وزیراعظم رجب طیب اردوغان سے ملاقات میں دو طرفہ علاقائی تعلقات میں زیادہ سے زیادہ توسیع اور فروغ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ علاقے کی سیکورٹی اور معیشت پر پڑنے والی بہت سی مشکلات کو باہر سے مسلط کیا جاتا ہے اور اس کی وجہ علاقے میں اغیار کی موجودگی اور مداخلت ہے ۔صدر جناب احمدی نژاد نے کہا کہ غیر ملکی قوتیں حکومتوں اور اقوام کے درمیان فاصلوں سے اپنے مقاصد کے حصول کے لئے استفادہ کرتی ہيں ۔اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نےکہا کہ علاقے کے ممالک جتنا زیادہ اپنے علاقائی تعاون کو فروغ دیں گے یہ فاصلے اتنے ہی تیزی سے ختم ہو جائيں گے اور بدخواہوں کے لئے مواقع کم ہوتے چلے جائيں گے ۔صدر جناب احمدی نژاد نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ دنیا پرحکمفرما گذشتہ ساٹھ برسوں کی پالیسیوں کا دور ختم ہو چکا ہے کہا کہ آج مغرب تھیئوری اور عملی میدان دونوں ميں ناکامی سے دوچار ہو چکا ہے اور اب دنیا کو نئے نظریات کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران اور ترکی اس خلاء کو پرکر سکتے ہيں ۔اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے صہیونی حکومت کے مقابلے ميں ترکی کے وزیراعظم کے موقف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ صہیونی حکومت تمام قوموں کے لئے خطرہ ہے اور اگر اسے موقع ملے تو سبھی ملکوں پرقبضہ کر لے۔ انھوں نے کہا کہ صہیونی حکومت علاقے کے کسی بھی ملک کو خوشحال و طاقتور نہيں دیکھنا چاہتی ۔ ترکی کے وزیراعظم جناب رجب طیب اردوغان نے بھی ایران اور ترکی کے دو طرفہ و علاقائی تعلقات میں زیادہ سے زیادہ توسیع پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انقرہ تہران کے ساتھ اپنے تعلقات پہلے سے بھی زیادہ مستحکم بنانے کا تہیہ کئے ہوئے ہے ۔
خبر کا کوڈ : 14035
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش