0
Wednesday 28 Oct 2009 15:58

اخوان المسلمین مصر نے صہیونیستوں کے خلاف جہاد کا مطالبہ کر دیا

اخوان المسلمین مصر نے صہیونیستوں کے خلاف جہاد کا مطالبہ کر دیا
اخوان المسلمین مصر کے رہنما محمد مہدی عاکف نے مسئلہ فلسطین پر عرب اور اسلامی ممالک کی طرف سے کمزور موقف اپنانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اسلامی سرزمین کو صہیونیستوں کے چنگل سے آزاد کروانے کیلئے جہاد کا اعلان کیا جائے۔ الجزیرہ نیوز چینل کے مطابق اخوان المسلمین مصر کے لیڈر محمد مہدی عاکف قاہرہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ مسلمان عوام اپنے ممالک میں محاصرے کا شکار ہیں کہا: "مصر اور دوسری عربی اور اسلامی قومیں فلسطین میں جہاد کیلئے آمادہ ہیں لیکن ان پر مسلط حکومتیں اس میں رکاوٹ بن جاتی ہیں اور انہیں اس کی اجازت نہیں دیتیں"۔ انہوں نے مزید کہا :"میں موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے احتجاجی مظاہروں کی کال نہیں دے سکتا کیونکہ اس صورت میں سیکورٹی فورسز کی طرف سے قتل و غارت کا سلسلہ شروع ہو جائے گا، مصر میں قتل و غارت سے امریکی اور صہیونی اہداف کی تکمیل ہو گی اور یہ بھی افغانستان، پاکستان اور دوسرے مسلمان ممالک کی طرح خانہ جنگی کا شکار ہو جائے گا"۔
خبر کا کوڈ : 14046
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش