QR CodeQR Code

پاکستان میں طالبان اور القاعدہ کی پناہ گاہیں، امریکی حکمت عملی کو مشکلات کا سامنا، ریان سی کروکر

25 Feb 2012 10:33

اسلام ٹائمز: کابل میں امریکی سفیر نے ایک خفیہ مراسلے میں اپنی حکومت کو بتایا ہے کہ پاکستان میں طالبان اور القاعدہ کے خفیہ ٹھکانوں کے باعث افغانستان میں امریکی حکمت عملی کو مشکلات کا سامنا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ افغانستان میں امریکی سفیر ریان سی کروکر نے واشنگٹن کو بھیجے گئے انتہائی خفیہ مراسلے کہا ہے کہ پاکستان میں طالبان اور القاعدہ کی خفیہ پناہ گاہوں کے باعث افغانستان میں امریکی حکمت عمل ناکام ہو رہی ہے۔ کابل میں امریکی سفیر ریان سی کروکر نے ایک خفیہ مراسلے میں اپنی حکومت کو بتایا ہے کہ پاکستان میں طالبان اور القاعدہ کے خفیہ ٹھکانوں کے باعث افغانستان میں امریکی حکمت عملی کو مشکلات کا سامنا ہے۔ مراسلے کو انتہائی خفیہ رکھنے کے لئے ریان سی کروکر نے اسے اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی بجائے سی آئی اے کے توسط سے بھیجا ہے۔ مراسلے کے بھجوائے جانے کے بعد بعض امریکی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ پاکستان پر حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کے لئے زیادہ دباؤ ڈالنے کی ضرورت ہے۔ 


خبر کا کوڈ: 140567

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/140567/پاکستان-میں-طالبان-اور-القاعدہ-کی-پناہ-گاہیں-امریکی-حکمت-عملی-کو-مشکلات-کا-سامنا-ریان-سی-کروکر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org