0
Saturday 25 Feb 2012 23:49

حکومت کو موبائل فون پر نیا ٹیکس لاگو نہیں کرنے دیں گے، چودھری نثار علی خان

حکومت کو موبائل فون پر نیا ٹیکس لاگو نہیں کرنے دیں گے، چودھری نثار علی خان
اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چودھری نثار نے کہا ہے کہ حکومت نے قوم کو بدحال اور ملک کا مستقبل مخدوش کر دیا ہے، زرداری کے کارناموں نے پیپلزپارٹی کو سیاسی پارٹی کے بجائے سیاسی لاش بنا دیا ہے، چودھری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کا یوم حساب قریب ہے، آزاد عدلیہ کی جدوجہد سے لے کر 20 ویں ترمیم تک مسلم لیگ ن نے ایک ذمہ دار اور متحرک اپوزیشن کا کردار ادا کیا ہے، چودھری نثار کا کہنا تھا کہ عمران خان کو الزام تراشی اور بہتان لگانے کے علاوہ کچھ نہیں آتا، ملک میں تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں کو اپنے رویوں میں تبدیلی لانی چاہیئے، موبائل فون پر ایک نئے ٹیکس کے ذریعے عوام پر ظالمانہ بوجھ ڈالا گیا ہے، اس ٹیکس کو کسی صورت نافذ نہیں ہونے دیں گے۔

خبر کا کوڈ : 140779
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش