0
Sunday 26 Feb 2012 00:20

ضمنی انتخابات، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے غیر سرکاری نتائج

ضمنی انتخابات، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے غیر سرکاری نتائج
اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی کے تین اور صوبائی اسمبلی کے دو حلقوں کے ضمنی الیکشن کے غیر سرکاری نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ حمایت اللہ، نتاشا دولتانہ، مصطفٰی محمود، وحیدہ شاہ، عادل عبداللہ روکھڑی اور ذوالفقار مرزا کے صاحبزادے حسنین مرزا واضح برتری سے جیت گئے ہیں۔ قصور میں این اے 140 کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی 264 ووٹوں سے جیت گئے۔ انہوں نے 47 ہزار 477 ووٹ لئے ان کے مدمقابل امیدوار ملک رشید کو 47 ہزار 213 ووٹ ملے۔ پیپلز پارٹی کے امیدوار نے تیسری پوزیشن لی۔

قومی اسمبلی کے چھ اور صوبائی اسمبلی کے چار حلقوں میں ضمنی انتخابات ہوئے۔ غیر سرکاری نتائج کے مطابق این اے 9 مردان میں رجسٹرڈ ووٹوں کی کل تعداد 250459 ہے۔ یہاں سے اے این پی کے حمایت اللہ 30266 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے۔ جے یو آئی کے شجاع الملک 24491 ووٹ لے سکے۔ این اے 168 وہاڑی میں رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 258233 ہے۔ پیپلز پارٹی کی نتاشا دولتانہ 70551 ووٹ لے کر جیت گئیں اور ان کے مد مقابل ن لیگ کے بلال اکبر بھٹی 46316 ووٹ لے سکے۔ این اے 195 رحیم یار خان سے فنکشنل لیگ کے سید مصطفٰی محمود کامیاب ہو گئے انہیں 81745 ووٹ ملے۔ مخالف امیدوار صرف 17940 ووٹ حاصل کر سکا حلقے میں رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 270763 ووٹ ہیں۔ 

پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 44 میانوالی سے ن لیگ کے عادل عبداللہ روکھڑی جیت گئے۔ عادل عبداللہ روکھڑی کو 45600 ووٹ ملے مخالف آزاد امیدوار ملک طارق کنڈ نے 36060 لیے یہاں رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 184558 ہے۔ سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 57 بدین سے پیپلزپارٹی کے امیدوار حسنین مرزا بھاری مارجن سے کامیاب ہو گئے۔ حسنین مرزا نے 40551 ووٹ لیے اور ان کے مدمقابل علی بخش شاہ نے 3600 اور منظور احمد تالپور نے 2529 ووٹ لیے۔ 

سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 53 ٹنڈو محمد خان کی نشست پیپلز پارٹی کی وحیدہ شاہ نے جیت لی، انہوں نے 29978 ووٹ لیے۔ ان کے مدمقابل ہم خیال کے حمایت یافتہ امیدوار میر مشتاق تالپور نے 13300 ووٹ حاصل کیے۔ حلقے میں رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 113812 ہے۔ قصور میں این اے 140 کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی 264 ووٹوں سے جیت گئے۔ انہوں نے 47 ہزار 477 ووٹ لئے ان کے مدمقابل امیدوار ملک رشید کو 47 ہزار 213 ووٹ ملے۔ پیپلز پارٹی کے امیدوار نے تیسری پوزیشن لی۔
خبر کا کوڈ : 140787
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش