0
Thursday 29 Oct 2009 14:44

پاکستان میں ڈرون حملے عالمی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہیں،اقوام متحدہ کا امریکا کو انتباہ

پاکستان میں ڈرون حملے عالمی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہیں،اقوام متحدہ کا امریکا کو انتباہ
اقوام متحدہ،لندن:اقوام متحدہ نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان میں ڈرون حملے عالمی قوانین کیخلاف ہیں اور ان کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتیں ماورائے عدالت قتل کے مترادف ہیں۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے حوالے سے نمائندہ خصوصی فلپ آسٹن نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی ڈرون حملوں میں بے گناہ پاکستانی شہریوں کی ہلاکت قابل تشویش ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ اس بارے میں امریکا سے وضاحت طلب کی گئی ہے۔ تاہم ابھی تک جواب نہیں دیا گیا۔فلپ آسٹن کا کہنا تھا کہ گذشتہ چند ماہ کے دوران ڈرون حملوں سے ہلاکتوں میں اضافے پر تشویش بڑھتی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا امریکا کو وضاحت کرنا ہو گی کہ ڈرون حملوں کے ذریعے عالمی قوانین کی خلاف ورزی نہیں ہو رہی ورنہ یہ سمجھا جائے گا کہ امریکی خفیہ ایجنسی معصوم افراد کو ہلاک کرنے کے منصوبے پر کاربند ہے۔
خبر کا کوڈ : 14087
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش