QR CodeQR Code

ایران کیخلاف کارروائی سے مشرق وسطٰی میں بڑی جنگ چھڑ سکتی ہے، روس اور چین کا انتباہ

26 Feb 2012 11:41

اسلام ٹائمز: روس کے وزیرِاعظم ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ انہیں خدشہ ہے کہ بعض ممالک ایران کے جوہری تنازع کو ایرانی حکومت کی تبدیلی کے لیے فضا سازگار بنانے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ روس اور چین نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی سے مشرق وسطٰی میں بڑے پیمانے پر جنگ چھڑ سکتی ہے۔ روس، چین اور کئی مغربی ممالک کو خدشہ ہے کہ ایرانی جوہری پروگرام کے ردِعمل میں کی گئی کوئی بھی فوجی کارروائی مشرقِ وسطٰی میں بڑے پیمانے کی جنگ کا سبب بن سکتی ہے جس کے نتیجے میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو جائے گا۔ دریں اثنا روس کے وزیرِاعظم ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ انہیں خدشہ ہے کہ بعض ممالک ایران کے جوہری تنازع کو ایرانی حکومت کی تبدیلی کے لیے فضا سازگار بنانے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ 

علاوہ ازیں ایران اور مغربی ممالک کے درمیان کشیدگی کی وجہ سے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت مسلسل بڑھتی جا رہی ہے، جس کے نتیجے میں عالمی معاشی صورتحال مزید ابتر ہونے کا خدشہ ہے۔ لندن کی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت ایک ڈالر 85 سینٹس اضافے کے بعد 125 ڈالر فی بیرل سے اوپر چلی گئی۔ اپریل کے بعد سے یہ فی بیرل تیل کی سب سے زیادہ قیمت ہے۔ ہفتے کے دوران برینٹ کروڈ آئل کی قیمت مجموعی طور پر 5 ڈالر 89 سینٹس بڑھی ہے۔ قیمت میں اضافے نے ان پریشانیوں کو بھی بڑھا دیا ہے کہ صارفین کی طرف سے طلب میں کمی عالمی شرح نمو کو بھی متاثر کرے گی۔ ایران پر پابندیاں کے باعث کینیڈا میں پیٹرول کی قیمت میں اضافہ، قیمت 1.41 ڈالر تک پہنچ گئی۔


خبر کا کوڈ: 140886

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/140886/ایران-کیخلاف-کارروائی-سے-مشرق-وسط-ی-میں-بڑی-جنگ-چھڑ-سکتی-ہے-روس-اور-چین-کا-انتباہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org