QR CodeQR Code

اوباما کی معافی ڈرامہ، قرآن پاک کی بیحرمتی پر نہیں، امریکی فوجیوں کی جان بچانے کیلئے تھی

26 Feb 2012 12:00

اسلام ٹائمز: وائٹ ہاوس ترجمان نے کہا کہ افغانستان میں قرآن پاک جلائے جانے کے معاملے پر صدر اوباما نے معافی محض امریکی فوجیوں کے تحفظ کیلئے مانگی تھی۔ ترجمان نے کہا کہ صدر اوباما نے امریکی فوجیوں کے تحفظ اور بہبود کیلئے معافی مناسب سمجھی۔


اسلام ٹائمز۔ وائٹ ہاوس نے افغانستان میں ایک مشکل صورتِحال سے دوچار ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے اتحادی افواج کے ایک اڈے پر قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ پر صدر اوباما کی جانب سے کی گئی معذرت کا دفاع کیا ہے، جبکہ امریکی صدر بارک اوباما نے کہا ہے کہ افغان فورسز کو سکیورٹی ذمہ داریوں کی بلارکاوٹ اور مستحکم منتقلی ضروری ہے، تاکہ امریکہ افغان حکومت کو مستقبل میں اس کے استحکام اور سرحدوں کی موثر حفاظت یقینی بنانے کے لیے مدد فراہم کرتا رہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاوس میں صحافیوں کو دی جانے والی پریس بریفنگ میں یہ معاملہ موضوعِ بحث رہا۔ ترجمان نے کہا کہ افغانستان میں قرآن پاک جلائے جانے کے معاملے پر صدر اوباما نے معافی محض امریکی فوجیوں کے تحفظ کیلئے مانگی تھی۔ ترجمان نے کہا کہ صدر اوباما نے امریکی فوجیوں کے تحفظ اور بہبود کیلئے معافی مناسب سمجھی۔ واضح رہے کہ اوباما کے اس بیان پر ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدواروں نے تنقید کی تھی۔


خبر کا کوڈ: 140895

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/140895/اوباما-کی-معافی-ڈرامہ-قرآن-پاک-بیحرمتی-پر-نہیں-امریکی-فوجیوں-جان-بچانے-کیلئے-تھی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org