0
Saturday 31 Oct 2009 10:09

دہشتگردی کیخلاف پاکستان،ایران مشترکہ حکمت عملی اختیار کریں،نظام مصطفی پارٹی

دہشتگردی کیخلاف پاکستان،ایران مشترکہ حکمت عملی اختیار کریں،نظام مصطفی پارٹی
کراچی:نظام مصطفی پارٹی کے وفد نے پارٹی کے مرکزی صدر و سابق وفاقی وزیر حاجی محمد حنیف طیب کی سربراہی میں ایرانی قونصل جنرل آقائے مسعود محمد زمانی سے انکے دفتر میں ملاقات کی اور ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں خودکش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے دلی افسوس کا اظہار کیا۔ وفد میں حاجی محمد حنیف طیب،شبیر احمد قاضی،الحاج محمد رفیع،علامہ سید حمزہ علی قادری،محمد حسین لاکھانی،محمد اقبال سعیدی موجود تھے۔ وفد نے اس افسوسناک واقعے پر پاکستانی قوم کی جانب سے ایرانی حکومت اور عوام سے مکمل اظہار یکجہتی کیا اور کہا کہ عالم اسلام کے دشمن ایک ہی ہیں ان کی دہشت گردی اور خودکش حملوں سے نمٹنے کیلئے پاکستان اور ایران کو مشترکہ حکمت عملی طے کرنی چاہئے اور ان کے مذموم مقاصد کو ناکام بنانا چاہئے۔ وفد نے ایرانی وزیر داخلہ مصطفی محمد نجار کے پاکستان کے دورہ کا خیر مقدم کیا اور دونوں ملکوں میں عالمی طاقتوں کی غلط فہمی اور انتشار پھیلانے کی کوششوں کو ناکام بنایا اور مشترکہ حکمت عملی اپنانے کے فیصلے کی تعریف کی۔
خبر کا کوڈ : 14108
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش