QR CodeQR Code

تحریک انصاف کی رابطہ عوام مہم شروع، شہروں کے بعد اب دیہاتوں میں پیغام پہنچائیں گے، عمران خان

27 Feb 2012 17:47

اسلام ٹائمز: لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چئیرمین نے کہا کہ اپنی کرپشن کو چھپانے کے لئے حکمرانوں نے چار سال سے کرپشن کے خلاف احتساب بل پارلیمنٹ میں پیش نہیں کیا۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کہا ہے ان کی جماعت نے شہروں میں عوام تک پیغام پہنچانے کے بعد اب دیہاتی علاقوں میں پیغام پہنچائے گی۔ زمان پارک لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف کی عوامی رابطہ مہم 27 فروری سے 7۔ اپریل تک جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف توانائی سمیت تمام ملکی مسائل کا حل قوم کے سامنے پیش کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے خوف سے دونوں بڑی جماعتوں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے ذاتی مفادات کی خاطر 20 ویں آئینی ترمیم پر اتحاد کیا ہے۔

عمران خان نے الزام عائد کیا کہ الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستوں میں ایک بار پھر دھاندلی کی ہے۔ انہیں دوبارہ درست کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی کرپشن کو چھپانے کے لئے حکمرانوں نے چار سال سے کرپشن کے خلاف احتساب بل پارلیمنٹ میں پیش نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھاکہ ملک کی احتساب عدالتوں میں جج ہی موجود نہیں تو احتساب کیسے ہو گا۔


خبر کا کوڈ: 141282

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/141282/تحریک-انصاف-کی-رابطہ-عوام-مہم-شروع-شہروں-کے-بعد-اب-دیہاتوں-میں-پیغام-پہنچائیں-گے-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org