QR CodeQR Code

دہشتگردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالے علامہ حافظ ثقلین نقوی درجہ شہادت پر فائز

27 Feb 2012 19:20

اسلام ٹائمز:معروف شیعہ عالم دین اور جامعہ داراالہدیِ کے پرنسپل کو 19 فروری کے روز علی پور میں فرقہ پرست دہشتگردوں نے اندھا دھند فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا، جس کے بعد انہیں بہاولپور کے ہسپتال منتقل کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ دہشتگردوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والے معروف شیعہ عالم دین علامہ سید محمد ثقلین نقوی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنے خالق حقیقی سے جا ملے، جامعہ دارالہدیِ علی پور گھلواں کے پرنسپل علامہ سید ثقلین نقوی کو 19فروری کے روز علی پور میں فرقہ پرست دہشتگردوں نے اندھا دھند فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا، حملہ کے دوران علامہ ثقلین نقوی کو ایک گولی ٹانگ اور دوسری سینے میں لگی تھی، زخمی ہونے پر علامہ ثقلین کو بہاولپور کے وکٹوریہ ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم 8 روز تک زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد علامہ سید ثقلین نقوی شہید ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق علامہ ثقلین کی میت کو بہاولپور سے ان کے آبائی علاقہ علی پور گھلواں روانہ کر دیا گیا ہے، جبکہ نماز جنازہ کل بروز منگل سہ پہر 3بجے علی پور گھلواں میں ادا کی جائے گی، واضح رہے کہ علامہ ثقلین نقوی پر حملے کی ایف آئی آر کالعدم فرقہ پرست تنظیم کے انس بن مالک، اجوت، ارشد مغل، مولوی منیر، مولوی عبدالرزاق اور قاری طیب کے خلاف درج کی گئی تھی، مگر پولیس تاحال ان افراد کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 141292

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/141292/دہشتگردوں-کی-فائرنگ-سے-زخمی-ہونیوالے-علامہ-حافظ-ثقلین-نقوی-درجہ-شہادت-پر-فائز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org