0
Tuesday 28 Feb 2012 00:07

فرقہ واریت کے نام پر مسلمانوں کو لڑانے کی سازش ناکام بنا دینگے، جمعیت

فرقہ واریت کے نام پر مسلمانوں کو لڑانے کی سازش ناکام بنا دینگے، جمعیت
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کوئٹہ کے امیر حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ امریکہ نے امت مسلمہ کیخلاف ہر محاذ پر جنگ شروع کر رکھی ہے۔ مسلم ممالک کے حکمران بھی اس جنگ اور سازش میں امریکہ کے ساتھ ہیں۔ ہمیں متحد ہو کر ان سازشوں کو ناکام بنانا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں ‌نے بگرام ائیر بیس پر قرآن پاک کے نسخوں کی بےحرمتی کیخلاف احتجاجی ریلی و مظاہرے میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ 11 ستمبر کے واقعات امریکہ اور مغربی قوتوں نے مسلمانوں کیخلاف جنگ کے نام پر محاذ کھول رکھے ہیں۔ نام نہاد دہشتگردی کے نام پر بےگناہ مسلمانوں‌ کا قتل عام کیا جا رہا ہے۔ امریکہ نے پوری دنیا کا امن تباہ کر دیا ہے۔ افغانستان، لیبیا اور شام میں بدامنی میں امریکہ براہ راست ملوث ہے۔
خبر کا کوڈ : 141334
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش