QR CodeQR Code

بلوچستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کی جائیں، امریکی کانگریس

28 Feb 2012 00:22

اسلام ٹائمز: امریکی ارکان کانگریس کا دورہ اسلام آباد کے دوران میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ بلوچستان کا مسئلہ سنگین ہے لیکن امریکہ کسی صورت آزاد بلوچستان کے حق میں نہیں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے دورے پر آئے امریکی ارکان کانگریس نے کہا ہے کہ بلاشبہ بلوچستان کا مسئلہ سنگین ہے۔ صوبے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کی جائیں۔ بلوچستان سے متعلق قرارداد ایک شخص کا نکتہ نظر ہے، جسے پوری کانگریس کی رائے قرار نہیں دیا جا سکتا۔ امریکی ارکان کانگریس کے وفد نے گزشتہ روز پاکستان انسٹیٹیوٹ پارلیمنڑی سروسز میں پاکستانی ارکان پارلیمنٹ‌ سے مذاکرات کئے۔ بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفد کے سربراہ ڈیوڈ ڈرائیر نے کہا کہ امریکہ کسی صورت آزاد بلوچستان کے حق میں نہیں ہے۔ تعلقات میں اُتار چڑھاو آتے رہتے ہیں۔ دورے کا مقصد کشیدگی میں کمی لانا ہے۔ امریکہ اور پاکستان کو ماضی کی تلخیاں فراموش کرکے مشترکہ دشمن کے ساتھ نبرد آزما ہونا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکی کانگریس اور انتظامیہ پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری کا احترام کرتی ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ بلوچستان کا مسئلہ سنگین ہے۔ ہم یہ چاہتے ہیں کہ بلوچستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند ہوں۔ سلالہ چیک پوسٹ پر حملے میں پاکستانی سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی شہادتوں پر افسوس ہے۔


خبر کا کوڈ: 141341

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/141341/بلوچستان-میں-انسانی-حقوق-کی-خلاف-ورزیاں-بند-جائیں-امریکی-کانگریس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org