QR CodeQR Code

وزیرستان آپریشن دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گا،آرمی چیف

31 Oct 2009 13:08

چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمہ کیلئے پاک فوج پرعزم ہے اور وزیرستان آپریشن دہشتگردوں کے مکمل خاتمہ تک جاری رہے گا۔ پشاور دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے حوالے سے مذمتی بیان میں آرمی چیف نے کہا


اسلام آباد،راولپنڈی:چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمہ کیلئے پاک فوج پرعزم ہے اور وزیرستان آپریشن دہشتگردوں کے مکمل خاتمہ تک جاری رہے گا۔ پشاور دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے حوالے سے مذمتی بیان میں آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمہ کیلئے پاک فوج قوم کے ساتھ کھڑی ہے اور قوم کی توقعات پر پورا اترے گی کیونکہ پاک فوج کو عوامی حمایت حاصل ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جنرل اشفاق کیانی نے دو روز قبل پشاور میں دہشت گردی کی بدترین واردات کی مذمت کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ آرمی چیف نے واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں کے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ آرمی چیف نے مزید کہا کہ شدت پسندوں کی خلاف جاری آپریشن کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 14138

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/14138/وزیرستان-آپریشن-دہشت-گردوں-کے-مکمل-خاتمے-تک-جاری-رہے-گا-آرمی-چیف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org