QR CodeQR Code

نوشہرہ میں بم دھماکہ ایک کھلی دہشت گردی ہے، الطاف حسین

28 Feb 2012 02:44

اسلام ٹائمز:ایم کیو ایم کے قائد نے بم دھماکے پر اے این پی کے تمام رہنماؤں، کارکنوں اور دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ دہشت گردی کے اس واقعہ میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے خیبرپختونخوا کے شہر نوشہرہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے جلسہ میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور اس واقعہ میں متعدد افراد کے جاں بحق ہونے پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ یہ واقعہ ایک کھلی دہشت گردی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے بم دھماکے پر اے این پی کے تمام رہنماؤں، کارکنوں اور دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ دہشت گردی کے اس واقعہ میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 141384

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/141384/نوشہرہ-میں-بم-دھماکہ-ایک-کھلی-دہشت-گردی-ہے-الطاف-حسین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org