QR CodeQR Code

سید منور حسن اور لیاقت بلوچ کی کوہستان میں بس پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت

28 Feb 2012 22:19

اسلام ٹائمز:منصورہ سے جاری بیان میں امیر جماعت اسلامی سید منور حسن اور لیاقت بلوچ نے بڑی شاہراہوں پر بے گناہ مسافروں کے قتل عام کو بربریت کی بدترین مثال قرار دیا، دونوں رہنماؤں نے جاں بحق ہونے والوں کے لیے مغفرت اور زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعا کی۔


اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن اور سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کوہستان میں بس پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں 18 مسافر جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ انہوں نے قیمتوں جانوں کے ضیاع پر رنج و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ حکومت امن و امان کے قیام اور شہریوں کو تحفظ دینے میں بری طرح ناکام ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بڑی شاہراہوں پر بےگناہ مسافروں کا قتل عام بربریت کی بدترین مثال ہے۔ انہوں نے واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے مغفرت، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 141597

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/141597/سید-منور-حسن-اور-لیاقت-بلوچ-کی-کوہستان-میں-بس-پر-فائرنگ-کے-واقعہ-مذمت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org