QR CodeQR Code

پشاور اور صوابی میں معمولی نوعیت کے 2 دھماکے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

28 Feb 2012 23:19

اسلام ٹائمز: صوبائی دارالحکومت میں شرپسندوں نے کچرے میں بم نصب کیا تھا، صوابی میں سکول کو تباہ کرنے کی کوشش میں عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور میں شرپسندوں نے دہشتگردی کی ایک اور کوشش کی، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ذرائع کے مطابق بڈھ بیر کے علاقہ سوڑیزئی میں کچرے کے ڈھیرے میں شرپسندوں کی جانب سے چھپایا گیا بارودی مواد دھماکے سے پھٹ گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پولیس کا کہنا ہے کہ اس کارروائی کا مقصد صرف خوف و ہراس پھیلانا ہے، دوسری جانب صوابی میں تعلیم دشمنوں نے میر آفتاب کوٹھے میں واقع گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول کو دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں سکول کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پولیس کے مطابق سکول میں دو جگہوں پر بم نصب کیے گئے تھے جن میں سے ایک دھماکہ سے پھٹ گیا تاہم دوسرے کو بم ڈسپوزل سکواڈ نے ناکارہ بنا دیا، واقعہ کے بعد صوابی پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا۔


خبر کا کوڈ: 141606

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/141606/پشاور-اور-صوابی-میں-معمولی-نوعیت-کے-2-دھماکے-کوئی-جانی-نقصان-نہیں-ہوا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org