QR CodeQR Code

امیر مقام نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا

29 Feb 2012 02:18

اسلام ٹائمز:پی ٹی آئی کے صوبائی چیئرمین اسد قیصر نے سابق وفاقی وزیر کی عمران خان کیساتھ ملاقات کی تصدیق کر دی ہے، امیر مقام کا کہنا ہے کہ وہ کوئی بھی فیصلہ کارکنوں کی مشاورت کے بعد کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ق کے رہنماء اور سابق وفاقی وزیر امیر مقام نے بھی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے،جبکہ تحریک انصاف کی صوبائی ورکنگ کمیٹی کے چیئرمین اسد قیصر نے امیر مقام کی عمران خان سے ملاقات کی تصدیق کر دی ہے، اسد قیصر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں امیر مقام کی جانب سے مثبت رسپانس ملا ہے اور انہوں نے تحریک انصاف میں شمولیت کے حوالے سے اپنے ساتھیوں سے مشاورت کیلئے وقت مانگا ہے، جبکہ مسلم لیگ ق کے صوبائی صدر امیر مقام نے کہا ہے کہ میں نے پہلے بھی واضح کیا تھا کہ میرے لیے میرے کارکنوں اور ساتھیوں کی رائے اہمیت رکھتی ہے اب بھی میں اسی مئوقف پر قائم ہوں کہ حتمی فیصلہ کارکنوں کو اعتماد میں لے کر لیا جائے گا۔
 
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی صوبائی و مرکزی قیادت بشمول عمران خان کی طرف سے تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دی ہے تاہم ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا اس سلسلے میں اپنے کارکنوں اور ساتھیوں سے مشاورت کے بعد فیصلہ کروں گا، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ امیر مقام نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے اور وہ جلد اس کا اعلان کرینگے۔


خبر کا کوڈ: 141640

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/141640/امیر-مقام-نے-تحریک-انصاف-میں-شمولیت-کا-فیصلہ-کرلیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org