0
Wednesday 29 Feb 2012 20:00

ایران کی پاکستان کو 80 ہزار بیرل خام تیل یومیہ اور 250 ملین ڈالر قرضہ دینے کی پیشکش

ایران کی پاکستان کو 80 ہزار بیرل خام تیل یومیہ اور 250 ملین ڈالر قرضہ دینے کی پیشکش
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے مشیر برائے پٹرولیم اور قدرتی وسائل ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا ہے کہ ایران نے اسی ہزار بیرل تیل یومیہ فراہم کرنے کی پاکستان کو پیشکش کی ہے جس کے لیے جلد پاکستانی ماہرین کا وفد ایران جائے گا۔ یہ بات مشیر پٹرولیم ڈاکڑ عاصم نے میڈیا سے گفگتو میں کہی ان کا کہنا تھا کہ حکومت توانائی کے شعبہ میں مختلف منصوبوں پر غور کر رہی ہے اور وہ خود اگلے ماہ تیل کی خریداری کے سلسلہ میں عراق کا بھی دورہ کریں گے۔ ڈاکٹر عاصم کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ایران سے گیس پائپ لائن منصوبہ کے لیے پچاس کروڑ ڈالر فراہم کرنے کی بھی درخواست کی ہے جبکہ بہت جلد اس منصوبے کے لیے ٹینڈر جاری کر دیئے جائیں گے۔ 

دیگر ذرائع کے مطابق ایران نے پاکستان کو 80 ہزار بیرل خام تیل یومیہ اور ایرانی سرحد سے گیس پائپ لائن کی تعمیر میں معاونت کیلئے 250 ملین ڈالر قرضہ دینے کی پیشکش کی ہے۔ وزارت پٹرولیم کے ایک عہدیدار نے فرانسیسی خبررساں ادارے کو نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ وہ پاکستان کا ایک وفد مارچ کے وسط میں قرض کی ادائیگی کا طریقہ کار طے کرنے کیلئے ایران کا دورہ کریگا۔ ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی وزیر پٹرولیم عاصم حسین نے بھی ایرانی پیشکش کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے 80 ہزار بیرل خام تیل روزانہ کی بنیاد پر فراہم کرنے کے علاوہ دو سو پچاس ملین ڈالرز قرضہ فراہم کرنے کی بھی پیشکش کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 141840
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش