0
Wednesday 29 Feb 2012 23:16

خیبر ایجنسی میں ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ، 2 خواتین جاں بحق، پانچ افراد زخمی

خیبر ایجنسی میں ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ، 2 خواتین جاں بحق، پانچ افراد زخمی
اسلام ٹائمز۔ خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں دو خواتین جاں بحق جبکہ تین بچوں سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے، ذرائع کے مطابق قبیلہ ملک دین خیل سے تعلق رکھنے والے قاضی محمد اصغر کی نمازجنازہ کے بعد ان کی تدفین کیلئے آنیوالے رشتہ داروں کی پک اپ واپس جارہی تھی کہ راستے میں نصب بارودی مواد سے ٹکرا گئی، جس سے زوردار دھماکہ ہوا، نتیجے میں دو خواتین جاں بحق ہوگئیں جبکہ دھماکے سے تین بچے اور دو مرد زخمی ہوئے جن کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق دریں اثناء ستوری خیل میں کالعدم لشکر اسلام اور ذخہ خیل امن لشکر توحید اسلام کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے، ان جھڑپوں میں بھاری ہتھیاروں کا آزادانہ استعمال کیا جارہا ہے، اس دوران ایک مارٹر گولہ شدت پسند کمانڈر سلامت کے گھر پر گر گیا، جس کے نتیجے میں آٹھ افراد زخمی ہو گئے، جن کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جبکہ گولہ گرنے سے شدت پسند کمانڈر شاہ محمود کی پک اور تین مکانات کو نقصان پہنچا۔
خبر کا کوڈ : 141880
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش