QR CodeQR Code

سانحہ کوہستان کی تحقیقات میں پاک فوج بھرپور تعاون کرے گی، کیانی

1 Mar 2012 01:26

اسلام ٹائمز:آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی ہے کہا ہے کہ قاتلوں کا سراغ لگانے اور علاقائی امن و امان برقرار رکھنے کیلئے پاک فوج بھرپور تعاون کرے گی۔


اسلام ٹائمز۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے سکردو کا دورہ کیا۔ گذشتہ روز کوہستان کے علاقے میں سکردو جانے والی بسوں میں سے مسافروں کو باہر نکال کر اٹھارہ افراد کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔ آرمی چیف نے کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل خالد نواز کے ہمراہ اس موقع پر فوجی اہلکاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ قاتلوں کا سراغ لگانے اور علاقائی امن و امان برقرار رکھنے کیلئے پاک فوج بھرپور تعاون کرے گی۔ جنرل کیانی نے اس موقع پر زیرو ڈگری سے بھی کم درجہ حرارت میں اپنے فرائض انجام دینے والے فوجی اہلکاروں کے حوصلوں کو سراہتے ہوئے پیشہ ورانہ امور ادا کرنے کیلئے چوکس رہنے پر اُن کی تعریف کی۔ آرمی چیف نے مقامی کمانڈروں کو امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے سول انتظامیہ سے تعاون کرنے کی ہدایت کی۔


خبر کا کوڈ: 141909

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/141909/سانحہ-کوہستان-کی-تحقیقات-میں-پاک-فوج-بھرپور-تعاون-کرے-گی-کیانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org